ٹِک ٹاک جیسے پلیٹ فارم کروڑوں لوگوں کی آواز ہیں عرفان جونیجو
یوٹیوبر عرفان جونیجو سمیت کئی فنکاروں نے ایپ پربار بار کی پابندی کو مایوس کن قرار دیا ہے
پاکستانی فنکاروں، ٹک ٹاکرزاور یوٹیوبر نے ملک میں ٹک ٹاک پر بار بار کی پابندی پر اپنی مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشہورموسیقار ہارون نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت بھی ٹک ٹاک پر پیغامات دے رہے ہیں اور خود وزارتِ صحت نے بھی کورونا وائرس اور ایس او پی کی ہدایات ٹک ٹاک پر ہی جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹِک ٹاک موسیقی کے فروغ کا بھی ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں ہزاروں مداح مجھ سے جڑے ہیں۔ اب ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد یہ رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
مشہور یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ٹِک ٹاک کو کروڑوں لوگوں کی آواز قرار دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ایپ پر پابندی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ 'یوٹیوب کی طرح ٹک ٹاک پر ہرطرح کا مواد موجود ہے اور اس پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ہے،' عرفان جونیجو نے کہا۔
موسیقاراورفنکارجنید خان نے کہا ہے کہ اچھی اورمحفوظ پوسٹ بنانا خود تخلیق کار کی ذمے داری ہوتی ہے اور اس بنا پرپوری ایپ پربابندی درست عمل نہیں ہوگا۔ اس طرح بہت سے اچھے تخلیق کار اپنا کام دکھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ماڈل اوراینٹرپرونیئر مہرین سعید نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس مشکل وقت میں ٹک ٹاک تفریح کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور پاکستان میں انتہائی ذہین افراد کی کوئی کمی نہیں۔