ٹوکیواولمپکس جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن

ارشد ندیم جیلوین تھرو کے فائنل مقابلے میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راونڈ کے اپنے گروپ میں پچاسی عشاریہ سولہ میٹر کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے،

جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم بھی بھرپور کوششوں کے باوجود پاکستان کے لیے کوئی میڈل حاصل نہیں کرسکے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے 12 بہترین ایتھلیٹ شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں ارشد ندیم چوتھے جب کہ دوسرے مرحلے میں پانچویں نمبر پر رہے۔ ارشد ندیم پاکستان کے لیے کوئی میڈل تو نہ جیت سکے لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔

پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرو کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے اپنے گروپ میں 85 اعشاریہ 16 میٹر کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے تھے جب کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مجموعی طورپر ان کی پوزیشن تیسری رہی تھی۔


'ارشد ندیم کے مشکور ہیں جنہوں نے امید پیدا کی'

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ارشد ندیم کی کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو اولمپیکس میں ارشد ندیم کی کامبابی پر پاکستانی قوم کو فخر ہے، ارشد ندیم کے مشکور ہیں جنہوں نے امید پیدا کی اور ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستان اس مرتبہ بھی عالمی مقابلوں کے اس ایونٹ میں کوئی تمغہ حاصل نہیں کرسکا۔

 
Load Next Story