اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے، ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ
پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق کرایہ کے لیے 7 اسٹیج متعارف کروائے جائیں گے جب کہ کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا، اس کے علاوہ ایک سے 4 کلومیٹر اور ایک سے 10 کلومیٹر کی ترتیب سے کرایے کی مختلف اسٹیج ہیں
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 50 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں، اس وقت کم از کم کرایہ 40 روپے ہے جو اب 20 روپے ہوجائے گا، کرایوں میں کمی سے یہ تعداد ایک لاکھ 25ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے سے حکومت پر اورنج لائن کو دی جانیوالی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا، اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سالانہ ساڑھے 4ارب سے زائد سبسڈی دی جارہی ہے تاہم اب مسافر جتنا سفر کریں گے اتنا کرایہ دیں گے۔