وزیر اعظم نے الیکٹرانک مشین سے ووٹ ڈالا کارکردگی پر بریفنگ

مشین کوپارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں رکھا جائیگا،ارکان سے ووٹنگ کروائی جائیگی۔

شفاف انتخابات کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری،مشین کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں،شبلی فراز۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کوگزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فرازنے وزیر اعظم عمران خان کوگزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے اس موقع پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جاسکے گا۔ وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس مشین کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو ای وی ایم سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


الیکٹرانک ووٹنگ مشین کل (پیر) قومی اسمبلی میں رکھی جائیگی، اراکین پارلیمنٹ کے سوالات کے لئے کیوری باکس بھی رکھا جائیگا،چیئرمین سینیٹ منگل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے جبکہ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اس کا جائزہ لیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھا جائے گا، اراکین پارلیمنٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹنگ کروائی جائے گی۔

سینٹر شبلی فرازنے کہا ای ووٹنگ پر اراکین کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔صاف اور شفاف انتخابات کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔

 
Load Next Story