کابل میں افغان فضائیہ کی بس پر خود کش حملہ 4 افراد ہلاک
بس پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔
افغان فضائیہ کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک خاتون راہ گیر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو فضائیہ کی ایک بس کے قریب اڑا لیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو اہلکار اور ایک خاتون راہ گیر سمیت دو عام شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور بس پر خودکش حملہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بڑی کارروائی ہے جبکہ18 جنوری کو بھی کابل ہی کے ایک ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے 13 غیر ملکیوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔