کراچی کےعلاقے قائد آباد لانڈھی اور سرجانی میں سرچ آپریشن کے دوران 74 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد
حراست میں لئے گئے افراد سے 48 اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے، رینجرز حکام
رینجرز اور پولیس نے قائد آباد، لانڈھی اور سرجانی تاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران کاعلدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سمیت 74 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے 500 اہلکاروں نے کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر قائد آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران تمام سڑکوں پر بھی بڑی تعداد میں رینجرز اہلکار موجود تھے جبکہ علاقے میں داخلے کے تمام راستوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ رینجرز حکام نے آپریشن کے دوران 10 سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے اور ان کے قبضے سے جدید ترین ہتھیاروں سمیت 48 اقسام کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے لانڈھی کے مختلف علاقوں سے 32 ملزمان کو حراست ،میں لے لیا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن سے بھی مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کے تعلق رکھنے والے 8 عسکریت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سی آئی ڈی پولیس کے سربراہ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔