کورونا کا شکار ہوکر عدنان صدیقی نے کیا سبق سیکھا

کوویڈ کے بارے میں لوگ عجیب سی باتیں کرتے تھے کہ کمزور آدمی ڈر کر اسی سے مر جائے، عدنان صدیقی

کوویڈ کے دوران ایک کان سے مشورے سنتا اور دوسرے سے نکال دیتا، عدنان صدیقی فوٹو: فائل

اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ہوکر ایک بات ہی سیکھی کہ کسی کے مشوروں پر عمل نہیں کرنا۔

سوشل میڈیا پر اپنی شیئر کی گئی وڈیو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ 24 جولائی کو کورونا کا شکار ہوئے تھے لیکن اب وہ کافی بہتر ہیں۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد میں نے بہت کچھ کیا، قرنطینہ کے دوران میں بہت کچھ لکھا، بہت سی چیزیں پڑھیں ، اس دوران میں کچھ کھانے بھی بنائے لیکن ایک چیز ضرور سیکھی اور وہ یہ کہ مجھے کسی سے مشورے نہیں لینے۔








View this post on Instagram


A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)





عدنان صدیقی نے کہا کہ کوویڈ کے بارے میں لوگ عجیب سی باتیں کرتے تھے، ایسی باتوں سے کوئی کمزور آدمی ڈر کر مر ہی جائے، میں نے ساری باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں، اور اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔
Load Next Story