لیونل میسی بارسلونا کلب چھوڑنے کی الوداعی پریس کانفرنس میں روپڑے
ساری زندگی بارسلونا کے ساتھ گزاری تاہم اب کلب کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں، لیونل میسی
لیونل میسی پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے روپڑے۔
مشہور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پریس کانفرنس کے دوران اشک بار آنکھوں سے بارسلونا کلب چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بہت سے خیالات ذہن میں آرہے تھے کہ کلب چھوڑنے کے بارے میں کیا کہنا چاہیے تاہم سچ یہ ہے کہ میرے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں۔
میسی نے کہا کہ اتنے سالوں کے بعد یہ فیصلہ میرے لیے انتہائی مشکل ہے، میری ساری زندگی بارسلونا کلب کے ساتھ گزری، ایمانداری کی بات یہ ہے کہ میں اس فیصلہ کے لیے تیار نہیں تھا تاہم اب مجھے خدا حافظ کہنا پڑرہا ہے، بارسلونا میرا گھر تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران 34 سالہ لیونل میسی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روتے دکھائی دیے تاہم پریس کانفرنس میں موجود تمام شرکا نے فٹبالر کو تالیاں بجاکر خراج تحسین پیش کیا۔