شان مسعود کے بیٹ سے چوکوں کا چشمہ پھوٹ پڑا
15 باؤنڈریز سے باغ اسٹالینز کا دل باغ باغ ، اسدشفیق کے برق رفتار 54 رنز
شان مسعود کے بیٹ سے چوکوں کا چشمہ پھوٹ پڑا، 15 باؤنڈریز سے باغ اسٹالینز کا دل باغ باغ کردیا، اسدشفیق نے بھی 54 رنز سے فتح میں بھرپور حصہ ڈالا، قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے اوورسیز واریئرز کو 7 وکٹ سے زیر کیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیرپریمیئر لیگ کے چوتھے میچ میں باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے زیر کیا، اس کامیابی میں شان مسعود اور اسد شفیق نے بھرپور کردار ادا کیا جن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میرپور رائلز کو کامیابی کیلیے 212 رنز کا ہدف ملا مگر وہ 8 وکٹ پر 196 رنز بناسکے۔
مختار احمد کے دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر عامر یامین کی وکٹ بننے کے بعد شرجیل خان اور محمد اخلاق نے ٹیم کا ٹوٹل 111 تک پہنچایا، شرجیل 57 اور اخلاق 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈٹ کر اسٹالینز کا مقابلہ نہیں کرسکا، جس سے ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 196 رنز بناسکی۔
محمد عمران، عمید آصف اور عامر سہیل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے باغ اسٹالینز کے کپتان شان مسعود نے 45 بالز پر 78 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے، اسد شفیق نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 23 بالز پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں سے مزئین 54 رنز کی اننگز کھیلی، روحیل نذیر 36 اور عامر یامین ناٹ آؤٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 211 رنز رہا، سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ہفتے کی شب کھیلے گئے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے اوور سیز واریئرز کو 7 وکٹ سے زیر کیا، فاتح سائیڈ نے 154 رنز کا ہدف 16 بالز قبل 3 وکٹ پر حاصل کیا، سہیل اختر 58 اور صہیب مقصود 52 رنز پر ناقابل شکست رہے، اس سے پہلے اوورسیز واریئرز نے 8 وکٹ پر 153 رنز بنائے، مین آف دی میچ اسامہ میر نے 3 وکٹیں لیں۔