ملک میں داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں شہباز شریف

یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے، شہباز شریف

نیشنل ایکشن پلان قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔


اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔ یہ دستاویز قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کے ابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنے کا کافی و شافی نسخہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ملک بھر میں بالعموم جب کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بالخصوص دہشتگردی کے پے در پے واقعات ہورہے ہیں، گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story