ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا

ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا

مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ استغاثہ کی درخواست پر شواہد چھپانے کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل کی گئیں۔ فرد جرم میں قتل بالسبب، زیادتی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔


یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا

ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے صحت جرم سے انکار کرنے پر استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیا۔
Load Next Story