افغانستان میں 3 روزمیں27 بچے ہلاک اور 136سےزائد زخمی ہوئےاقوام متحدہ
افغان مسلح گروہ بچوں کو لڑائی کے لیے تنظیم میں شامل کررہے ہیں جو باعث تشویش ہے، یونیسیف
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران جھڑپوں میں 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 3 روز سے جاری لڑائی میں اب تک 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، صرف قندھار میں لڑائی کے دوران 20 بچے مارے گئے جب کہ 130 کے قریب زخمی ہوئے، اس کے علاوہ خوست اور پکتیا میں 7 بچے جان سے گئے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ مسلح گروہوں کی جانب سے کم عمر بچوں کو تیزی سے اپنے ساتھ شامل کیا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔