محرم الحرام کے دوران تمام عزادارکورونا ایس اوپیز پرعمل کریں شیخ رشید
اسرائیل اوربھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے، شیخ رشید
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام عزادار این سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالو کریں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کے وزیرداخلہ کے بیان کوسختی سے مسترد کرتا ہوں، اسرائیل اوربھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے۔ این ڈی ایس اور اسرائیل کی کوششیں شکست کھائیں گی۔ پاکستان کوسرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کررہے ہیں، کسی کےعقیدے کوچھیڑیں گے نہ اپنےعقیدے کوچھوڑیں گے، محرم الحرام کے دوران تمام عزاداراین سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالوکریں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ نادرا کوچلانے کے لیے وزیراعظم سے گائیڈ لائنزلیں گے، تمام جعلی شناختی کارڈکو ختم کرکے دونمبرکارڈ بنانے والے تمام افسروں کونادراسے نکال دیں گے۔
نورمقدم قتل کیس سے متعلق کہا کہ کیس کے ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، فاٹا میں تھری جی اور فورجی کو دس محرم تک بند کیا ہے۔