بیواؤں کی زمین پر قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات عدالت طلب
کس قانون کے تحت زمین ایکوائر کی ؟۔ عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیواؤں کی زمین پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے مبینہ قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ہائی کورٹ میں دو بیواؤں کی زمین پر ڈی ایچ اے کے مبینہ قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پیش ہو کر بتائیں کس قانون کے تحت زمین ایکوائر کی ؟۔ ڈی سی اسلام آباد اور اے ڈی سی جی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو تحریری جواب بھی جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔