کراچی سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش موسم کی نذر
جہاز کو نکالنے کی دوسری کوشش کل سے کی جائے گی، شپ ایجنٹ بحریہ میرین سروسز
کراچی کے سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش موسم کی نذر ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحل پر 21 روز سے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے ری فلوٹنگ آپریشن آج موسم کی خرابی کی وجہ سے ادھورا رہ گیا۔
شپ ایجنٹ بحریہ میرین سروسز کے کیپٹن عاصم اقبال نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے ٹگ بوٹس ہاربر سے باہر نہ آسکیں اس لیے گراؤنڈ پر تمام تیاریاں پوری ہونے کے باوجود آپریشن آگے نہ بڑھ سکا، آئندہ کوشش کل بدھ کے روز کی جائے گی، جمعرات کو بھی اونچی لہر ملنے کے سبب آپریشن کل سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، آپریشن میں موسم کی عکاسی کوئی تکنیکی رکاوٹ آڑے نہیں آرہی۔
ماہرین کے مطابق 30 ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں ٹگ بوٹس کا جہاز تک پہنچنا دشوار ہوگیا، اب ٹگ بوٹس دن کے بجائے شام میں ہی جہاز تک پہنچا دی جائیں گی اور کل صبح سے آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
شپنگ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن 4 سے 6 گھنٹوں پر محیط ہوسکتا ہے، آپریشن میں ہیوی ٹگ اور کشتیوں میں نصب آہنی وائرز کی موٹریں استعمال ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ ساحل پر ہیوی مشینری کی ساتھ آہنی وائرز اور فولادی زنجیریں بھی نصب کی گئی ہیں، آپریشن کے دوران سمندر میں ایک اضافی ٹگ بوٹ اسٹینڈ بائی رہے گی۔