رواں مالی سال استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں 62 فیصد کمی
جولائی تادسمبر2013کےدوران حکومت کوگاڑیوں کی درآمد پرملنےوالی کسٹم ڈیوٹیوں میں بھی 56فیصد کمی کاسامناکرناپڑا،موٹرڈیلرز
RAWALPINDI:
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بیرون ملک سے استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں 62فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے حکومت کو گاڑیوں کی درآمد پر ملنے والی کسٹم ڈیوٹیوں میں بھی 56 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
آل پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2013کے دوران گفٹ، بیگج اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیموں کے تحت مجموعی طور پر 6 ارب 11 کروڑ 81لاکھ روپے مالیت کی 11263گاڑیاں درآمد کی گئیں جن پر 4ارب 53 کروڑ 38لاکھ ڈالر کی کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی۔ ان گاڑیوں میں ایک ہزار سی سی تک کی 8137گاڑیاں، ایک ہزار ایک سے 1300سی سی تک کی 15 گاڑیاں، 1301سے 1500سی سی تک کی 1622گاڑیاں، 1601سے 1800سی سی تک کی 976گاڑیاں، 1801 سے 3000سی سی تک کی 14اور 3000سی سی سے زائد کی 12گاڑیاں شامل ہیں اس دوران فور بائی فور کی 487جیپیں درآمد کی گئیں۔
گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 15ارب 14کروڑ 66لاکھ روپے مالیت کی 29576 گاڑیاں درآمد کی گئیں جن پر 10ارب 31کروڑ 79لاکھ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی۔ جولائی تا دسمبر 2012کے دوران ایک ہزار سی سی تک کی 16270 گاڑیاں درآمد کی گئیں، ایک ہزار ایک سے 1300سی سی تک کی 1493گاڑیاں، 1301سے 1500سی سی تک کی 9342گاڑیاں، 1501سے 1600سی سی کی 33گاڑیاں، 1601سے 1800سی سی تک کی 1902 گاڑیاں، 1801سے 3000سی سی تک کی 65اور 3000سی سی سے زائد کی 48گاڑیاں درآمد کی گئیں اس عرصے میں 423فور بائی فور جیپیں بھی درآمد کی گئیں۔