عامر خان نے آنجہانی بالی ووڈ اداکار انوپم کی فون کالز کیوں نہیں اٹھائیں

اداکار انوپم شیام نے فلم لگان، دل سے، ہزاروں خواہشیں ایسی، سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے

اداکار انوپم شیام نے فلم لگان، دل سے، ہزاروں خواہشیں ایسی، سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے فوٹوفائل

ISLAMABAD:
حال ہی میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ فلموں اور ٹی وی کے معروف اداکار انوپم شیام کے بھائی نے انکشاف کیا ہے ان کے بھائی نے علاج کے لیے بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان سے مدد کی درخواست کی تھی لیکن عامر خان نے ان کا فون اٹھانا ہی بند کردیا تھا۔

گردوں اور شوگر سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا بالی ووڈ اداکار انوپم شیام 9 اگست کو بیماریوں سے لڑتے لڑتے اس دنیا کو چھوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انوپم گزشتہ کئی برس سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھےاور ڈائیلاسز پر تھے۔

اداکار انوپم شیام کی موت کے بعد ان کے بھائی انوراگ نے ان کے مالی حالات سے پردہ اٹھایا ہے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئےانکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی نے اداکار عامر خان سمیت بہت سے فنکاروں سے مدد کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا میرے بھائی انوپم شیام، عامر خان کے ساتھ فلم 'لگان'' میں بھی کام کرچکے ہیں۔ لیکن عامر خان نے ان کی فون کالز اٹھانا ہی بند کردیں۔


یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارانوپم شیام چل بسے

انوراگ نے مزید کہا میری والدہ کا انتقال گزشتہ ماہ ہوا اور میرے بھائی اپنی بیماری کی وجہ سے والدہ سے ملنے پرتاب گڑھ نہ جاسکے کیونکہ وہاں ڈائیلاسز سینٹر نہیں ہےجس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

ہم نے عامر خان سے پرتاب گڑھ میں ڈائیلاسز سینٹر کے قیام کی بات کی۔ میرے بھائی انوپم شیام عامر خان سے اس سلسلے میں خود ملنے گئے اوراداکار عامر خان نے ہمیں یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ ڈائیلاسز سینٹر کے قیام میں ہماری مدد کریں گے لیکن کچھ ماہ بعد انہوں نے ہماری فون کالز اٹھانا ہی بند کردیں۔

واضح رہے کہ اداکار انوپم شیام نے فلم لگان، دل سے، ہزاروں خواہشیں ایسی، سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کے ڈرامے 'من کی آواز پرتگیا' میں ادا کیے جانے والے ٹھاکر سجن کا کردار نے انہیں خوب شہرت دی تھی۔
Load Next Story