ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے اسٹیج اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ایس ایچ او مناواں اپنے بھائی سلمان شوکت کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں

ایس ایچ او مناواں اپنے بھائی سلمان شوکت کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں (فوٹو ایکسپریس نیوز)

ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مناواں سلیم شوکت کے بھائی سلمان شوکت نے سابقہ بیوی دعا چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے تاہم ایس ایچ او اپنے بھائی سلمان شوکت کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

اداکارہ دعا چوہدری نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ ٹاؤن شپ میں درخواست دے دی ہے۔ اداکارہ کو تشدد کے باعث کمر اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔
Load Next Story