فخر ہے شردھا نے اپنی شناخت خود بنائی شکتی کپور
بالی ووڈ میں بہت فنکار قطار میں ہیں یہاں جگہ بنانا آسان نہیں ہے، ایکسپریس سے گفتگو
بھارتی اداکارشکتی کپورنے کہاہے کہ میرے لیے یہ بات خوشی کی ہے کہ شردھاکپورنے میرے نام کاسہارا نہیں لیابلکہ اپنی شناخت خودبنائی ہے آج دنیا میں جولوگ مجھے بھول رہے تھے وہ شردھاکپورکی وجہ سے نہیں بھول سکتے۔
اس نے میراوقاربلند کیاہے میں شردھاکے کام سے مطمئن ہوں ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانکاکہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانااتناآ سان کام نہیں ہے یہاں لائن میں پہلے ہی بہت سے فنکارلگے ہوئے ہیں جنھیں مواقع فراہم نہیں ہورہے ایسے میں یہ بات کرناکہ یہ شکتی کی یاکسی اوراداکارکی بیٹی یا بیٹا ہے بے کار بات ہے۔
میں سمجھتا ہوں ہماری انڈسٹری میں وہی اپنا مقام بناتا ہے یاجگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتاہے جوکام جانتاہے اورفلم انڈسٹری کے معیارپرپورااترتاہے ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکارشکتی کپورکاکہنا تھا کہ میں اب بوڑھا ہوچکا ہوں اس لیے اپنی عمر کے مطابق کردارکرتاہوں تاکہ لوگوں کوپسندآئے ۔