عراق بم دھماکوں اور حملوں سے گونج اٹھا80افراد ہلاک350 زخمی
کرکوک کے قریب تیل کمپنی کے صدردفترمیں کاربم دھماکا،دوجیل میں فوجی اڈے پرخود کش حملہ، 11 عراقی فوجی مارے گئے
عراق میں یکے بعد دیگر ہونے والے 25 سے زائد بم دھماکوں میں کم از کم 80افراد ہلاک اور350 سے زائد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو کرکوک شہر کے قریب تیل کمپنی کے صدردفتر میں ایک کار بم دھماکا سے7افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے، پولیس افسر کے مطابق بم صبح ساڑھے سات بجے ایک کار میں پھٹاجو ریاستی شمالی تیل کمپنی کے گیٹ کے قریب کھڑی کی گئی تھی،کرکوک میں مزید دوکار بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک 153 زخمی ہوگئے۔
عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق دوجیل میں فوجی اڈے پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کیا۔گاڑی میں خودکش بمبارکے ہمراہ ایک دوسرا مسلح دہشت گردبھی موجود تھا۔اس حملے میں 11عراقی فوجی ہلاک اور7زخمی ہوئے۔ بغداد میں دو کار بم دھماکے امام علی الشرقی کے مزار کے قریب مارکیٹ میں ہوئے جس میں18افرادہلاک66زخمی ہوگئے۔ بغداد ہی میں اتوار کی رات 3 بم دھماکے ہوئے جس میں 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے جبکہ ایک ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک 22 زخمی ہوگئے۔ کمرشل علاقے میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک 16 زخمی ہوئے۔
ابوغریب کے علاقے میں باغیوں سے جھڑپ میں 3 فوجی مارے گئے۔ قبل ازیں بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب کاربم دھماکے سمیت بصرہ،سمارا اور توزخورماتو میں بھی دھماکے ہوئے جن میں 16سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، 3 کار بم دھماکے تاجی کے علاقے میں ہوئے جس میں ایک شخص ہلاک 7 زخمی ہوگئے۔
بعقوبہ اور اس کے اطراف میں سڑک کے کنارے 5 بم دھماکے ہوئے جس میں ایک فوجی ہلاک 17 زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں عراقی عدالت نے ملک کے مفرور سابق نائب صدر طارق الہاشمی اور ان کے داماد کو سزائے موت سنا دی،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی عدالت کے ایک جج نے طارق الہاشمی کوایک وکیل اور ایک بریگیڈیئر جنرل کوقتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے ۔