افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار بارودی مواد برآمد
دونوں ملزمان کے افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے
پولیس نے افغانستان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں امیر زادہ اور تاج ولی کے قبضے سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ دونوں دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم امیر زادہ عرف مخلص نے سال 2001ء میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، اس کے ساتھیوں میں جہاد یار، امین جانان، ملا عثمان عرف ام سلامہ، عبداللہ عرف ملا، میر رحمان عرف حاجی اور فضل رحمان عرف ابو خالد شامل تھے جو مختلف اوقات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم ملزم تاج ولی نے سال 2009ء میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی جبکہ وہ شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، دونوں ملزمان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔