اینگرو کیمیکلز نے 6 لاکھ ڈالر مالیت سے پلانٹ لگانے کا منصوبہ ختم کردیا
منصوبہ بندی کے تحت یہ پلانٹ دسمبر 2021ء میں مکمل ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے تعمیر میں تاخیر ہوئی، ترجمان
اینگرو پولیمر کیمیکلز نے 6 لاکھ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان میں کورونا وبا اور مارکیٹ کی تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ملٹی نیشنل ادارے اینگرو پولیمر کیمیکلز نے 6 لاکھ ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کردیا۔ ادارے نے اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بھی بذریعہ خط آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ اینگرو پولیمر کیمیکلز نے نومبر 2019ء میں لینئر الکلائن بینزین سلفونک ایسڈ (linear alkaline benzene sulfonic acid) پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا اور منصوبے کے تحت اس کیمیکل کا 24 ہزار ٹن گنجائش کا حامل پلانٹ لگایا جانا تھا۔
منصوبہ بندی کے تحت مجوزہ پلانٹ دسمبر 2021ء میں مکمل ہونا تھا لیکن کورونا وباء کی وجہ سے اس پلانٹ کی تعمیر میں تاخیر ہوئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ کی تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اینگرو پولیمر کیمیکلز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مقامی مارکیٹ میں اس کیمیکل کی مطلوبہ طلب کے مطابق رسد دستیاب ہے کیونکہ دیگر کمپنیوں نے اپنی پیداواری گنجائش میں توسیع کرلی ہے۔