کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری مزید 7 افراد ہلاک

خان کالونی میں 35 سالہ عاشق حسین، وادی آبادروڈ کے قریب 35 سالہ ڈرائیور نیاز جوکھیو نشانہ بنا

کورنگی میں فرنیچر کا کام کرنیوالا، بلوچ پاڑہ میں نوجوان مارا گیا، سموں گوٹھ اورناردرن بائی پاس سے 2 لاشیں ملیں، محمودآباد میں 2 گروپوں میں تصادم۔ فوٹو: فائل

کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے دوران مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن غازی بلاک9میں واقع مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے42سالہ محمد سعید خان تنولی ہلاک اور60 سالہ علی مرادخان زخمی ہوگیا، مقتول گلشن غازی کارہائشی اوراس کاآبائی تعلق مانسہرہ ہے،واقعہ پلاٹ کے تنازع کاشاخسانہ نامعلوم ہوتاہے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔اتحادٹائون محمدخان کالونی خیبرچوک کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ عاشق حسین ہلاک ہوگیا،مقتول محمد خان کالونی کارہائشی اور اس کا آبائی تعلق بٹگرام سے ہے۔میمن گوٹھ تھانے کی حدودوادی آبادروڈکے قریب موٹرسائیکل سوار35سالہ نیازجوکھیوکونامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے ہلاک کردیا،مقتول شیدی خان گوٹھ کارہائشی اورڈرائیورتھا۔شاہ ولی ﷲ روڈبلوچ پاڑا نیازی چوک کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ فیضان بٹ ہلاک ہوگیا،مقتول فدا حسین شیخا روڈ گلی نمبر11کا رہائشی تھا، مقتول کے اہلخانہ بغیر کسی کارروائی کے لاش لے گئے۔




کورنگی زمان ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ نصیر احمدہلاک ہوگیا، نصیر احمد کورنگی ڈھائی نمبر وائی ایریامیں اپنی موٹر سائیکل پر رہائش گاہ جارہاتھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان آئے اوراس کے سر پر گولی مار کرفرار ہوگئے،مقتول فرنیچر کاکام کرتا تھاجبکہ وہ علاقے میں قائم فاروقی مسجدکی کمیٹی کابھی رکن تھا۔سموں گوٹھ تھدونالوسے شلوارقمیض میں ملبوس3روزپرانی35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا،مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔نادرن بائی پاس پرواقع پاکستان ہوٹل کے قریب سے35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی آنکھوں اور ہاتھوں پرپٹی بندھی ہوئی تھی اوراسے تشدد کے بعد سر پر گولی مار کر کے ہلاک کیاگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔محمود آبادتھانے کی حدود اعظم ٹائون میں2 گروپوں میں درمیان فائرنگ کے تبادلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
Load Next Story