جاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں اس کے بجائے نیا تمغہ دے دیا گیا ہے۔
ANKARA:
جاپانی شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا نے اپنے شہر کی فاتح ایتھلیٹ کا میڈل اپنے دانتوں میں دبا لیا جس پر تمغے کو تبدیل کردیا گیا۔
جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اچانک شہر کے میئر تاکاشی نے ان کا میڈل تھام کر اپنے دانتوں میں دبا لیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کی گئی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اور ری سائیکل موبائل فونز سے تیار کیے جانے کی وجہ سے میڈلز کو دانتوں میں دبانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔