بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بااعتماد پیشرفت کرے دفتر خارجہ
بھارت ممبئی حملوں کی بات کرتا ہے تو اسے سمجھوتہ ایکسپریس میں پاکستانیوں کی ہلاکت بھی مدنظررکھنا چاہیے،تسنیم اسلم
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تجارت کو دیگر متنازع امور سے الگ نہیں کیا جاسکتا، بھارت اگر تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو امن کیلیے مسلسل اور بااعتماد پیشرفت کرے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صرف کسی ایک معاملے پر پیش رفت نہیں ہوسکتی, بھارت اگر ممبئی حملوں کے معاملے کی بات کرتا ہے تو اسے سمجھوتہ ایکسپریس میں 40سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے، بھارت کو بھی یہ دیکھنا چاہیئے کہ اس نے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کیا کارروائی کی ہے۔