صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان ترجمان پنجاب حکومت مقرر

فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

مجھے ترجمان مقرر کرنے کا پیغام ایوان وزیر اعلی کی طرف سے مل گیا ہے، فیاض الحسن چوہان۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD:
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو وزیر اعلی پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کرنےکی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میری برطرفی پر سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی


نئے عہدے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مجھے ترجمان مقرر کرنے کا پیغام ایوان وزیر اعلی کی طرف سے مل گیا ہے، اور میں اب بطور ترجمان اپنا کردار ادا کروں گا۔ ترجمان حکومت پنجاب کی اضافی ذمہ داری دیئے جانے پر اعلیٰ قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار اور فیاض الحسن کی اصلیت جلد بےنقاب کروں گی

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ بطور ترجمان حکومت پنجاب بزدار حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے، بزدار حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو گزشتہ برس نومبر میں وزارت اطلاعات سے برطرف کردیا گیا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اطلاعات کی وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی بھارتی میجر گورو آریا، انڈین خفیہ ایجنسی را، مکس اچار پارٹی (پی ڈی ایم) اور خصوصا مسلم لیگ (ن) کو ہوئی۔
Load Next Story