الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت قبول کرلی

الیکشن کمیشن نے 17 اگست صبح گیارہ بجے ای وی ایم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا

اس متعلق وفاقی وزیرشبلی فراز نے چیف الیکشن کمیشنرکے نام خط لکھا تھا : فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت قبول کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت دی جو الیکشن کمیشن نے قبول کرلی۔


اس متعلق وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے چیف الیکشن کمشنرکے نام خط لکھا اورکہا کہ وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے نئی الیکڑانک ووٹنگ مشین تیارکی ہے، نئی الیکڑانک مشین الیکشن کمیشن کی سفارشات کے عین مطابق تیار کی گئی ہے، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن الیکڑانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرے اوراپنی تجاویزدے۔

الیکشن کمیشن نے 17 اگست صبح گیارہ بجے ای وی ایم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اوراس متعلق الیکشن کمیشن نے بذریعہ خط وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو آگاہ کردیا۔
Load Next Story