پنجاب حکومت کا آئندہ سال بلدیاتی انتخابات کروانے کا عندیہ
الیکشن کمیشن نے جو تیاری کرنی ہے کرلے، ہم آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کے لئے تیار ہیں، وزیربلدیات پنجاب
پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کا عندیہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ سال مارچ اپریل میں بلدیات انتخابات کروانے کا عندیہ دے دیا ہے، اور وزیراعظم عمران نے بھی پنجاب حکومت کو آئندہ بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کا ہدف دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جائے، اور اس حوالے سے پارٹی فعال کردار ادا کرے۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر بلدیات محمود الرشید نے آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کے لئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے جو تیاری کرنی ہے کرلے، ہم مکمل طور پرتیار ہیں۔
وزیر بلدیات پنجاب نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے غیر جماعتی الیکشن ہوں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹین کے میئرز کے انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔