بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلیے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز

تمام بین الاقوامی ائرپورٹس کے مینیجرز کو ائرلائنز اور لیبارٹریز کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی گئی، ترجمان

تمام بین الاقوامی ائرپورٹس کے مینیجرز کو ائرلائنز اور لیبارٹریز کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی گئی، ترجمان (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کی ہدایات پر ملک کے تمام ائرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے متنخب لیبارٹریز کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔


ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کوئٹہ، پشاور اور فیصل آباد ائرپورٹس سے روانہ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کی جانب سے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس کے مینیجرز کو ائرلائنز اور لیبارٹریز کے ساتھ رابطے میں رہنے جبکہ ایئرپورٹ مینیجرز کو سی اے اے کی جانب سے تمام تر سہولیات اور ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
Load Next Story