فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک لڑکی سمیت 2 زخمی

مقتول یاسر علی کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا

مقتول یاسر علی کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ نوجوان لڑکی سمیت2 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ نوجوان لڑکی سمیت2 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک2 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔

ایس ایچ او فیروز آباد جہانزیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول یاسر علی ولد دفتر علی علاقے کا ہی رہائشی ہے اور اپنے گھر سے نکل کر قریبی گلی میں گیا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر میں ایک گولی ماری اور فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے ٹی ٹی پستول کا ایک خول قبضے میں لے لیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے ہے جبکہ اس کے دو کزن پہلے بھی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کیے جاچکے ہیں ، مقتول مقامی الیکٹرک کمپنی میں ملازم تھا ، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ، علاوہ ازیں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں گھر کے اندر بیٹھی ہوئی 20 سالہ ارم دختر امان اللہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ، مضروب کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا۔


کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں گھر کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 9 سالہ واصف علی ولد محمد اکرم دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک2 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او فیروز آباد جہانزیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول یاسر علی ولد دفتر علی علاقے کا ہی رہائشی ہے اور اپنے گھر سے نکل کر قریبی گلی میں گیا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر میں ایک گولی ماری اور فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے ٹی ٹی پستول کا ایک خول قبضے میں لے لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے ہے جبکہ اس کے دو کزن پہلے بھی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کیے جاچکے ہیں ، مقتول مقامی الیکٹرک کمپنی میں ملازم تھا ، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ، علاوہ ازیں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں گھر کے اندر بیٹھی ہوئی 20 سالہ ارم دختر امان اللہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ، مضروب کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا ۔

کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں گھر کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 9 سالہ واصف علی ولد محمد اکرم دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story