کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا 5 افراد زخمی

کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں اب تک 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 24 افراد زخمی ہوچکے

پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا . فوٹو : فائل

دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید اور 13افراد زخمی


دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کا دارالحکومت دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، اب تک کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 24 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story