پاکستان نے فیٹف کے 40 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا

پاکستان کا شمار اب فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرنے والے ٹاپ کے ممالک میں ہوتا ہے، وزارت خزانہ

پاکستان کا شمار اب فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرنے والے ٹاپ کے ممالک میں ہوتا ہے، وزارت خزانہ (فائل فوٹو)

پاکستان نے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے 40 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔

فیٹف کے ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کے تیسرے میوچل ایویلیوایشن رپورٹ کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس میں پاکستان نے 40 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔


وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مزید چار اہم سفارشات پر عملدآمد کرلیا ہے، پاکستان کا شمار اب فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرنے والے ٹاپ کے ممالک میں ہوتا ہے۔

 
Load Next Story