75 واں یوم آزادی پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور باہمی فائدہ مند تعلقات چاہتا ہے، ناظم الامور آفتاب حسن خان
ملک کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے قومی پرچم لہرایا اورپاکستان کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران قومی ترانے کے دھن کے ساتھ پاکستان کاقومی پرچم لہرایاگیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمیشن کے افسران ،عملہ اوران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ پولٹیکل قونصلر جواد علی اورسعید علی پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
آفتاب حسن خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے بانیان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کی قیادت کی۔ پاکستان بنانے میں آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کا دن پاکستانی عوام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔
آفتاب حسن خان نے نوجوانوں ، خواتین ، اقلیتوں ، مضبوط سیاست ، قومی اداروں ، سول سوسائٹی ، سول اور بہادر مسلح افواج کے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی بے پناہ قربانیوں اورخدمات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا ہماری کوششیں امن ، استحکام ، سماجی و اقتصادی رابطے اور پاکستان اور خطے کے لوگوں کی بہتری کے لیے ہیں۔ پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور باہمی فائدہ مند تعلقات چاہتا ہے جس میں باہمی احترام اور تمام متنازعہ مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔