آسٹریلیا کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزار ڈالر کردیا گیا

جرمانہ ایک ہزار ڈالر سے بڑھا کر 5 ہزار ڈالر کردیا گیا ہے

ڈیلٹا وائرس کے تیزی سسے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے، فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جب کہ 24 گھنٹے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہوگئی ہے۔


نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں گھروں تک محدور رہنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر عائد ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانے سے بڑھا کر 5 ہزار آسٹریلوی ڈالر کردیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور خلاف ورزی پر جرمانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا اور ایس او پیز میں نرمی کردی گئی تھی تاہم وائرس کی بھارتی قسم ''ڈیلٹا'' کے پھیلاؤ میں اضافے کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story