صدر کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے لیے 1010 لاکھ کے کیش ایوارڈ

قومی ایتھلیٹس نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

قومی ایتھلیٹس نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

ٹو کیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹس نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دوران ملاقات صدر پاکستان نے جولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بطور ستائش 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ بھی دیے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر) آصف زماں، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی موجود تھے،ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے صدر پاکستان کو مستقبل کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے دونوں ایتھلیٹس کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو بھی پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
Load Next Story