ہفتہ بھر کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی
درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ سے روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوا ہے
ہفتہ بھر کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے سبب ڈالر ایک بار پھر 164 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مارکیٹ اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کو پاور ٹیرف بڑھانے سے مشروط کرنے سے ڈالر تگڑا ہوا۔ معیشت کے مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال نے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ کیا۔ درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ سے روپیہ کمزور ہوا۔
درآمد وبرآمدات کے درمیان فرق، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نے روپیہ کو کمزور کیا۔بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے طویل مدت کےلیے ڈالر کی طلب برقرار رہنے کے خدشے نے بھی روپیہ کی قدر متاثر کی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد55 پیسے بڑھ کر 164روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60پیسے بڑھ کر 164.30 روپے ہوگئی۔
برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 1.23 گھٹ کر 226.33روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے227روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 46پیسے گھٹ کر 192.57روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 192.50روپے پر مستحکم رہی۔