شمالی وزیرستان میں20ہزار دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف

دہشتگردوں نے تمام قبائل کویرغمال بنارکھا ہے،علاقے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں،جلدعسکریت پسندوں کیخلاف بڑے آپریشن کاامکان

دہشتگردوں نے تمام قبائل کویرغمال بنارکھا ہے،علاقے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں،جلدعسکریت پسندوں کیخلاف بڑے آپریشن کاامکان

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں خیبرایجنسی،مہمند، کرم، اورکزئی ایجنسی اور باجوڑ سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا تقریباً خاتمہ کردیا۔

ان علاقوں سے تحریک طالبان پاکستان' سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے علاوہ کئی دیگر عسکریت پسند تنظیموں کا یا تو خاتمہ کردیا گیا ہے یا انھیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا' شمالی وزیرستان میں تاہم صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکا اور مستقبل قریب میں وہاں پر دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن متوقع ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ' مہمند' خیبر اور اورکزئی ایجنسی میں حکومتی رٹ دوبارہ بحال کردی گئی ہے سیکیورٹی فورسز نے 80 فیصد سے زائد علاقے سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں 15 سے 20ہزار دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تمام قبائل کو یرغمال بنارکھا ہے۔

شمالی وزیرستان میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں جبکہ حکومت اور وہاں موجود قبائل کے مابین اعتماد کے فقدان کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،انھوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں صورتحال پرامن ہونے کے باوجود حالات کشیدہ ہیں کیونکہ وہاں پر موجود طالبان کی جانب سے سیز فائر کیاگیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story