ٹرینیں گھنٹوںلیٹٹکٹ واپسی پرکٹوتی ہوتی ہےمسافر

پانی ہے نہ روشنی، پنکھے بھی نہیں چلتے،کراچی آنے والے خاندان کی تکرار میں گفتگو

پانی ہے نہ روشنی، پنکھے بھی نہیں چلتے،کراچی آنے والے خاندان کی تکرار میں گفتگو پی پی آئی

ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں نے کہا ہے کہ یہ ادارہ تباہ ہو چکا ہے۔

ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہیں ۔ پانی ہے نہ روشنی، پنکھے بھی نہیں چلتے۔ٹکٹ واپسی پرکٹوتی کرلی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'تکرار' کے میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کراچی جانے والے ایک خاندان نے جو ٹرین کے روانہ ہونے میں پانچ گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے واپس گھر جا رہا تھا بتایا کہ ٹرین نے پانچ بجے شام روانہ ہونا تھا۔

گھر سے روانہ ہونے سے پہلے ہم نے ریلوے انکوائری کو فون کیا مگر انھوں نے فون نہیں اٹھایا۔ ہم اسٹیشن آئے تو پتہ چلا کہ ٹرین رات دس بجے جائے گی۔ اسی ٹرین کے دو مسافروں نے شکایت کی کہ ان کی وجہ سے ٹرین لیٹ نہیں ہوئی مگر ٹکٹ واپس کرنے پر 30 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔


اس بارے میں اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر افتخار نے بتایا کہ حکومت کا قانون ہے کہ اگر ٹرین چھ گھنٹے لیٹ ہو گی تو پھر کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ یہ ٹرین پانچ گھنٹے لیٹ ہے اس لیے کٹوتی کی گئی ہے۔ ریلوے کے جنرل منیجر آپریشنز جنید قریشی نے بتایا کہ چار سال سے ریلوے کو فنڈز نہیں ملے۔

انجن نہ ہونے کی وجہ سے2010 سے مال گاڑیاں بند پڑی ہیں۔ اس وقت 494 انجنوں میں سے 137 کام کر رہے ہیں مگر ان میں ایک بھی انجن پوری طرح ٹھیک نہیں۔ 150 انجن خریدنے کے لیے ٹینڈر بھی کیا ہے۔ ریلوے کو کرپشن نے بھی بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم فنڈز مل گئے ہیں انشا اللہ چھ سے سات ماہ میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

 
Load Next Story