سونے کی قیمتوں میں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109600روپے ہوگئی
KARACHI:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کے اضافے سے 1785 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93964 روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1200.27روپے پر مستحکم رہی۔