میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی متفقہ مسترد میڈیا مشترکہ کمیٹی

وزارت اطلاعات،میڈیا تنظیموں کی ملاقات کے زیرگردش نکات گمراہ کن ہیں۔

انسانی حقوق گروپس، سول سوسائٹی سے رجوع کیاہے،CPNE،APNS،دیگر ۔ فوٹو : فائل

LONDON:
میڈیا تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی پیش رفت کو متفقہ طور پر مستردکر دیا۔

پاکستان کی نمائندہ میڈیا تنظیموں کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز (اے ای ایم ای این ڈی) پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے (پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی) پی ایم ڈی اے کے قیام کی پیش رفت کو متفقہ طور پر مستردکر دیا ہے۔


وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور میڈیا تنظیموں کے مابین ہونے والی ملاقات کے حالیہ گردش کردہ نکات گمراہ کن ہیں اور انہیں جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔ جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پی ایم ڈی اے پر کوئی سنجیدہ اعتراض نہیں ہے۔ جبکہ تمام میڈیا تنظیمیں پی ایم ڈی اے کے مسودے کو مسترد کرنے کے حوالے سے متفق ہیں۔

حکومت مسلسل یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ صحافی برادری کے کچھ طبقے صحافت پر قدغن لگانے کے اس متنازعہ اقدامات میں حکومت کے ساتھ ہیں جس کی فوری طور پر روک تھام ہونی چاہیے۔

میڈیا تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی موجودہ حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف تمام انسانی حقوق کے گروہوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کے دیگر طبقات سے رجوع کر رہی ہے۔
Load Next Story