افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سیکیورٹی خدشات ہیں مراد علی شاہ

عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن عوام حکومت سے تعاون کریں، وزیر اعلیٰ سندھ

مواچھ گوٹھ واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔


ٹھٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، مواچھ گوٹھ واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ ایک بزدلانہ واقعہ تھا۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ الله تعالی دہشت گردوں کو دوزخ نصیب کرے گا۔ عاشورہ پر مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی سخت ہونے سے لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ حکومت سے تعاون کریں۔

یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حساب سے نیا نصاب متعارف کروایا ہے، سندھ میں تعلیمی نصاب بہت بہتر ہے اور ہم اپنے بچوں کو اپنے تجربے کے حساب سے مزید بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے۔
Load Next Story