کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے

دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے

سی ٹی ڈی نے کوہاٹ ریجن میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ہنگو روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت عزیزاللہ اور محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے جو سی ٹی ڈی کوہاٹ کو دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔


ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ضلع کرم میں ٹاور سے مزدوروں کو اغواء کرکے ایک کو قتل جب کہ دیگر سے رہائی کے لیے تاوان وصول کیا تھا تاہم دوران تفتیش نشاندہی پر ملزم عزیز اللہ کے مکان سے 67 لاکھ روپے تاوان کی رقم اور ہیوی مشین گن، ہینڈ گرینیڈ سمیت کارتوس کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے جب کہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story