موجودہ صورتحال میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں سعودی عرب

ہم نے طالبان اور تمام افغان دھڑوں سے کہا ہے کہ لوگوں کی املاک اور زندگیوں کا تحفظ کیا جائے، سعودی عرب

ہم نے طالبان اور تمام افغان دھڑوں سے کہا ہے کہ لوگوں کی املاک اور زندگیوں کا تحفظ کیا جائے، سعودی عرب (فوٹو: فائل)

افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سعودی عرب افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔


ان خیالات کا ظہار شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ہونے والے وزرا کے ریاستی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ عرب کا کہنا ہے کہ ہم نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ملک میں صورت حال مستحکم ہو جائے گی۔

سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم افغان عوام کی جانب سے کسی مداخلت کے بنا ہونے والے انتخاب کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس وسط ایشیائی ریاست میں صورت حال جلد از جلد مستحکم ہوجائے گی۔ جب کہ ہم نے طالبان اور تمام افغان دھڑوں سے کہا ہے لوگوں کی املاک اور زندگیوں کا تحفظ کیا جائے
Load Next Story