مینار پاکستان کے واقعے کے بعد خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں بلاول
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر نوجوان لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔
ٹوئٹر پرا پنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مینار پاکستان پر لڑکی سے ہوئے واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں، مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی کو زدوکوب کرنے کے ذمے داروں سے انصاف ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں آوارہ گرد ہجوم نے ایک خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی کی،اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ واقعے کی وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔