امریکی طیارے کے پہیے سے افغان شہری کی کچلی ہوئی لاش برآمد
طیارے سے چمٹے ہوئے 9 افراد پرواز بھرنے کے بعد فضا سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے تھے
کابل سے قطر جانے والے امریکی طیارے کے پہیے سے ایک افغان شہری کی بری طرح کچلی ہوئی لاش کی باقیات ملی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہش مند ہزاروں شہری ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے جن میں سے 650 مسافروں کو لیکر امریکا کا c-17 طیارہ قطر کے لیے روانہ ہوا تھا۔
جہاز جب پرواز بھر رہا تھا تو اسی وقت درجنوں شہری پہیے اور سامان رکھنے والے حصے سے چمٹ گئے تھے جن میں سے 3 طیارے کے فضا میں بلند ہوتے ہی نیچے گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : جہاز پر لٹک کر افغانستان چھوڑنے کی کوشش میں 2 نوجوان گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل
افغان میڈیا کے مطابق طیارے سے چمٹے شہریوں کی فضا سے زمین ہر گر کر ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 9 ہے جب کہ طیارے کے قطر میں لینڈنگ کے بعد ایک شہری کی لاش جہاز کے پہیے سے ملی ہے۔
امریکی فضائیہ نے افغان شہری کی لاش طیارے کے پہیے سے ملنے پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جب کہ پرواز کے بعد جہاز سے گرنے والے شہریوں کی ہلاکتوں کی انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔