سلمان خان کیخلاف احتجاج فلم جے ہو کے پوسٹر پھاڑ دیے

بالی ووڈ اداکار فلم کی پروموشن کے دوران گجرات واقعے کو بھول گئے تھے،مظاہرین

جے ہو میں سلمان خان سابق آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

BUDAPEST:
نریندر مودی کی حمایت سلمان خان کو مہنگی پڑگئی، فلم جے ہو کی ریلیز کے ساتھ ہی سلمان خان کے خلاف احتجاج شروع ہوگئے، مظاہرین نے پوسٹر جلا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی نیشنل اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ گزشتہ روز مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلم کے پوسٹرز جلائے۔مظاہرین نے سلمان خان کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی سے ملاقات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔




مظاہرین کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپنی فلم کی پروموشن کے دوران دو ہزار دو میں گجرات میں رونما ہونے والے واقعے کو بھول گئے تھے، جس میں کئی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، اور بڑی تعداد میں بچوں کی اموات ہوئیں جس کا ذمے دار نریندرمودی ہے اور سلمان خان اس کے حامی ہیں۔ فلم جے ہو میں سلمان خان سابق آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
Load Next Story