لاہور میں ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی شہید
اوور لوڈنگ بس نے وارڈن توصیف کو کچل دیا
ٹریفک وارڈن توصیف دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا۔
سی ٹی او منتظر مہدی نے بتایا کہ وارڈن توصیف نے لاری اڈا آؤٹ گیٹ پر اوور لوڈنگ پر بس کو روکا، تو ڈرائیور نے روکنے کی بجائے وارڈن توصیف پر بس چڑھا دی، پسلیاں ٹوٹ کر دل میں دھنس جانے سے وارڈن کی موت واقعہ ہوگئی۔
شہید وارڈن توصیف کے سوگواران میں بیوی، 02 بیٹے اور 02 بیٹیاں شامل ہیں۔ شہید ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور کا رہائشی تھا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شہید وارڈن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اہلخانہ کو بچوں کی تعلیم و دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وارڈن انتہائی ایماندار، فرض شناس اور پروفیشنل تھا، اس کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔