شلپا شیٹھی ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں

پورن فلموں کے کیس میں ممبئی کرائم برانچ اداکارہ شلپا شیٹھی سے کئی بار پوچھ تاچھ کرچکی ہے

شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی نے کام سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردی تھیں ، فوٹوبھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کی پورن فلم اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی بار ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

گزشتہ ماہ 19 جولائی کو اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی ممبئی کرائم برانچ نے کئی بار پوچھ تاچھ کی ہے۔ شلپا شیٹھی ڈانس رئیلیٹی شو ''سپرڈانسر سیزن4'' کی جج بھی ہیں تاہم شوہر کی گرفتاری کے بعد انہوں نے کام سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں


لیکن حال ہی میں شلپا شیٹھی تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں شو کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو انتظامیہ مسلسل شلپا شیٹھی کے ساتھ رابطے میں تھی اور انہوں نے بتایا کہ شلپا شیٹھی صرف اپنے بچوں اور فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اپنے لیے بھی شو میں واپس آنا چاہتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ''سپر ڈانسر شو سیزن 4'' کی ٹیم اور دیگر ججز انوراگ باسو اور گیتا کپور نے شلپا شیٹھی کا سیٹ پر پرتپاک استقبال کیا جس کی وجہ سے وہ جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کی پہلی بیوی کے شلپا شیٹھی پر سنگین الزامات

اس سے قبل انوراگ باسو نے ایک انٹرویو میں شلپا شیٹھی کی شو میں غیرحاضری پر کہا تھا کہ ''سپر ڈانسر 4 '' کی پوری ٹیم شلپا شیٹھی کو یاد کررہی ہے کیونکہ ہم صرف ڈانس شوکی ٹیم نہیں ہیں بلکہ ہم ایک چھوٹی سی فیملی بن چکے ہیں جس کا اگر ایک فرد بھی موجود نہ ہوتو بہت مشکل ہوتی ہے شلپا ہمیں بہت عزیز ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CSvv8OEnzMQ/"]
Load Next Story