میرا تعلق پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہے بھارتی اداکارہ عرشی خان

عرشی خان کو شہرت بگ باس سیزن11 میں شرکت کرنے سے ملی

عرشی خان کو شہرت بگ باس سیزن11 میں شرکت کرنے سے ملی فوٹوفائل

KARACHI:
بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے۔

اداکارہ عرشی خان نے حال ہی میں اپنی شہریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وضاحت دی۔ عرشی خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جب لوگ مجھ سے میری شہریت کے متعلق سوال کرتے ہوئے مجھے غیر ضروری طور پر نشانہ بناتے اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں تو میں مشکل میں پڑجاتی ہوں۔

عرشی خان نے کہا بھارت میں لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں بھارت میں رہتی ہوں جس کی وجہ سے میرا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ لہذا میں یہ بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ہر لحاظ سے بھارتی شہری ہوں اور میرے پاس بھارتی حکومت کے تمام منظور شدہ شناختی کارڈز بھی موجود ہیں۔ میرا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ میں بھارتی ہوں۔


اداکارہ عرشی خان نے مزید کہا میں افغانی پٹھان ہوں اور میرے خاندان کا تعلق یوسف ظہیر پٹھان کے نسلی گروہ سے ہے۔ میرے دادا افغانستان سے ہجرت کرکے بھارتی شہر بھوپال آئے تھے جہاں وہ ایک جیلر تھے۔ میری جڑیں افغانستان میں ہیں لیکن میں ایک بھارتی شہری ہوں۔

اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں عرشی خان نے خود کو افغان شہری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں پیدا ہوئی تھیں اور جب چار سال کی تھیں تو اپنی فیملی کے ہمراہ بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر عرشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علامہ اقبال کی مشہور نظم ''لب پہ آتی ہے دعا'' پڑھ کر تمام بھارتیوں کو مبارکباد دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں پاکستانی شہری کہنا شروع کردیا تھا۔

عرشی خان نے 2014 میں تامل فلم ''ملی مشتو'' سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تاہم انہیں شہرت بگ باس سیزن11 میں شرکت کرنے سے ملی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CSllxWhC6t2/"]
Load Next Story