ہاکی فیڈریشن کا 15 ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان
لیگ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن
PESHAWAR:
سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے 15 ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کے مطابق لیگ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع ملے گا جب کہ ہاکی کے فروغ کے لیے لیگ میں بڑی انعامی رقم رکھی جارہی ہے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک ہاکی کو بہتر بناکر ہی انٹرنیشنل ہاکی میں کامیابیاں مل سکتی ہیں۔
آصف باجوہ نے کہا کہ کراچی میں چیف اف نیول اسٹاف ہاکی کپ 5 ستمبر سے کھیلا جائے گا، نیشنل ویمنز ہاکی فائیو چیمپئن شپ 7 سے 10 ستمبر تک شیڈول ہے جب کہ اکتوبر اور نومبر میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا پلان ہے۔